بھٹکل:24؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) تروننت پورم ہوائی اڈے سے کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری روؤف شریف کو ای ڈی افسران کی طرف سے گرفتار کئے جانے کی مخالفت کرتےہوئے کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی) بھٹکل شاخ نے گرفتاری کی سخت مذمت اور ای ڈی پر آر ایس ایس کے لئے کام کرنے کا الزام عائد کرتےہوئے بھٹکل میونسپالٹی کے روبرو احتجاج کیا۔
سی ایف آئی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مرکزی حکومت کے خلاف یا سنگھ پریوار کے خلاف کچھ بولنے سے روکا جارہا ہے اور حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لئے محکمہ ایکسائز یعنیای ڈی کا غلط استعمال کرتے ہوئے شکار کررہی ہے۔جمہوریت پسند وں کی ذمہ داروں بنتی ہے کہ وہ سرکاری محکمہ جات کو سنگھ پریوار کا ایجنٹ بننے نہ دیں۔ سی ایف آئی کے خلاف جو بھی کارروائی ہورہی ہے وہ واضح کرتی ہےکہ کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے سی اے اے اور این آر سی احتجاجات میں سرگرم رول ادا کیا تھا اسی کے نتیجے میں قومی جنرل سکریٹری کو گرفتار کیا گیا ہے۔۔
پریس ریلیز کے مطابق روؤف شریف کی گرفتاری کے بعد جب ان کے گھرپر چھاپہ ماری ہوئی اور ای ڈی نے اپنی رپورٹ میں ’’نِل‘‘ لکھا تو اسی سے واضح ہوتا ہے کہ ان کے گھر میں کچھ بھی نہیں ملا۔بی جےپی اپنے اگلے قدم کے طورپر اگلے برس سی اے اے ، این آر سی کو نافذ کرنے سے پہلے سنگھ پریوار کے مخالف لیڈران اور جدوجہد کو ڈرادھمکا کر انہیں ختم کرنا چاہتی ہے۔ سی ایف آئی بھٹکل نے روؤف شریف کی گرفتاری پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتےہوئے اُن کو فوری طورپر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سی ایف آئی کے ضلعی صدر عرفان، ضلع سکریٹری رازق،ضلع کمیٹی ممبر ائمن وغیرہ موجود تھے۔
.jpeg)